کھیل
03 فروری ، 2013

ڈیوس کپ ایشیا اوشیانا: پاکستان نے سری لنکا کو ہرادیا

ڈیوس کپ ایشیا اوشیانا: پاکستان نے سری لنکا کو ہرادیا

کولمبو … ڈیوس کپ ایشین اوشیانا زون گروپ ٹو کے پہلے راوٴنڈ میں پاکستان نے سری لنکا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3-2 سے شکست دیدی ہے۔ کولمبو میں کھیلی گئی ٹائی کے آخری دن ریورس سنگلز میں پاکستان کے عقیل خان لنکا کے ہرشانا گوڈومانا سے ہار گئے، سری لنکن پلیئرکی جیت کا اسکور 4-6، 6-3 اور 6-4 رہا۔فیصلہ کن مقابلہ میں اعصام الحق نے تھنگارجہ دنیش کارنتھان کو 6-2 ، 3-6 ، 6-3 اور 6-3 سے ہرا دیا۔ یوں پاکستان نے ٹائی 3-2 سے جیت لی۔ پاکستان ٹیم ایشیا اوشیانا زون کے دوسرے راوٴنڈ میں نیوزی لینڈ سے مقابلہ کرے گی، پاک، نیوزی لینڈ ٹائی اپریل میں ہوگی۔

مزید خبریں :