Time 23 مئی ، 2024
کاروبار

یوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن کا وزیراعظم پیکج کے تحت مزید چینی خریدنےکا فیصلہ

یوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن کا وزیراعظم  پیکج کے تحت مزید چینی خریدنےکا فیصلہ
فوٹو: فائل

اسلام آباد:  یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے وزیراعظم  پیکج کے تحت مزید چینی خریدنےکا فیصلہ کیا ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز نے 35 ہزار  میٹرک ٹن چینی کی خریداری کے لیے ٹینڈر جاری کردیا ہے۔ ٹینڈر کے تحت 10 جون کو  بولیاں طلب کی گئی ہیں، بولیاں اسی روز ہی کھولی جائیں گی۔

ذرائع یوٹیلیٹی اسٹورز کے مطابق وزیراعظم پیکج کے تحت دستیابی کے لیے مزید چینی خریدنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یوٹیلیٹی اسٹورز نے چند  روز قبل ہی وزیراعظم پیکج کے تحت10 ہزار ٹن چینی خریدی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز نے 141 روپے 20  پیسےفی کلو کے حساب سے چینی خریدی تھی۔ اخراجات ملاکر کارپوریشن کو فی کلو چینی تقریباً 156 روپے میں پڑی تھی۔

 یوٹیلیٹی اسٹورز حکام کا کہنا ہے کہ  بی آئی ایس پی صارفین کے لیے چینی کی فی کلو قیمت 109 روپے مقرر ہے جب کہ  یوٹیلیٹی اسٹورز پر عام صارفین کے لیے چینی کی فی کلو قیمت 155 روپے مقرر ہے۔

مزید خبریں :