04 فروری ، 2013
میڈریڈ…ریال میڈریڈ کے اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے کیریئر کا پہلا اون گول اسکور کیا۔اسپینش لیگ میں ریال میڈریڈ کو گراناڈا نے شکست دے دی۔ بارسلونا نے میچ برابر کھیلا۔ریال میڈریڈکو سیز ن میں پانچویں بار شکست ہوئی۔ گراناڈا کے خلاف لیگ میچ میں کرسٹیانو رونالڈو کے اون گول نے حریف ٹیم کو برتری دلائی۔ دوسرے ہاف میں میڈریڈ کو مواقع تو ملے لیکن گول نہیں اور وہ میچ ایک صفر سے ہار گیا۔ ادھر میسٹالا ویلن شیا میں بارسلونا کو بھی ایک ہی پوائنٹ پر اتفاق کرنا پڑا۔ ولنسیا کے خلاف میچ میں پہلے ہوم ٹیم نے برتری حاصل کی۔ جس کے کچھ ہی دیر بعد میسی نے میچ ایک ایک سے برابر کردیا۔ ایک ایک کی اسکور لائن آخر تک برقرار رہی۔ لالیگا میں گزشتہ ویک اینڈ ٹاپ تین ٹیموں میں سے صرف ایٹلی ٹیکو میڈریڈ ہی نے اپنا میچ جیتا۔ ڈییگو کوسٹا کے گول نے میڈریڈ کو ریال بٹیس کے خلاف ایک صفر سے کامیابی دلائی۔