کھیل
06 فروری ، 2013

لاہور: سلمان بٹ عالمی ثالثی عدالت میں پیشی کیلئے جنیوا روانہ

لاہور: سلمان بٹ عالمی ثالثی عدالت میں پیشی کیلئے جنیوا روانہ

لاہور…پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ اسپاٹ فکسنگ کیس میں عالمی ثالثی عدالت میں اپیل کے لیے جنیوا روانہ ہوگئے ہیں، اسپاٹ فکسنگ کیس میں اپیلوں کی سماعت جمعرات سے ہوگی۔ لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر سوئٹزرلینڈ جانے سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان بٹ نے کہا کہ دو سال بعد پاکستانی ٹیم ایشیا سے باہر کھیلنے گئی ہے، قوم مایوس نہ ہو ٹیم بہتر کارکردگی دکھائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی ثالثی عدالت میں اپیل کے لیے جا رہا ہوں، امید ہے کے باقی ڈھائی سال کی پابندی معاف ہو جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ پی سی بی سے مجھے توقعات تھیں، لیکن پی سی بی حکام نے میرا ساتھ نہیں دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں صرف اللہ پر بھروسا ہے کہ انہیں انصاف ملے گا۔ سلمان بٹ نے مزید کہا کہ اگر انھیں کھیلنے کی اجازت مل گئی تو کھیل میں واپس آنے کے لیے اپنی پرفارمنس بہتر بنائینگے۔

مزید خبریں :