صحت و سائنس
08 فروری ، 2013

خیبر پختونخوا میں آلودہ انجکشن کا استعمال ایچ آئی وی وائرس کا سبب ہے: رپورٹ

 خیبر پختونخوا میں آلودہ انجکشن کا استعمال ایچ آئی وی وائرس کا سبب ہے: رپورٹ

پشاور…خیبر پختونخوا نیشنل ایڈز کنٹرول پروگرام کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں آلودہ انجکشن کا استعمال ایچ آئی وی وائرس کے پھیلاوٴ کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ خیبر پختونخوا میں ہزاروں افراد منشیات استعمال کرتے ہیں، سرنج کے ذریعے نشہ کرنے والوں کی تعدادمیں روزبروز اضافہ ہو رہا ہے، ایک سرنج سے کئی افراد ا نشہ اپنی رگوں میں داخل کرتے ہیں۔ نشہ کے عادی یہ لوگ نہیں جا نتے کہ یہ نشہ ان کے لئے جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا ہے۔ حالیہ جائزے کے مطابق نشے کیلئے سرنج کا استعمال کرنے والے 40 فیصد افراد میں ایچ آئی وی کی تشخیص ہو ئی ہے۔ نیشنل ایڈز کنٹرول پروگرام کے مطابق خیبر پختونخوا میں گزشتہ برس ایچ آئی وی اور ایڈز سے متاثرہ افراد کی مصدقہ تعداد 2سو سے زائد تھی، جن میں 93 افراد ایچ آئی وی پازیٹو تھے جبکہ سو سے زیادہ افراد ایڈزمیں مبتلا ہوچکے ہیں۔ رواں سا ل جنوری میں خیبر پختونخوا میں ایچ آئی وی اور ایڈز کے سولہ کیسز رپورٹ کیے گئے۔ محکمہ صحت کے مطابق صوبے بھر میں ایڈز کی تشخیص اور علاج کے مراکز قائم کردئیے ہیں جہاں ممکنہ سہو لیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

مزید خبریں :