دنیا
27 فروری ، 2012

برطانیہ میں انسداد دہشت گردی کورس متعارف کرادیا گیا

برطانیہ میں انسداد دہشت گردی کورس متعارف کرادیا گیا

لندن … برطانیہ کی ایک یونیورسٹی نے انسداد دہشت گردی کورس متعارف کرادیا۔ یونیورسٹی آف سینٹرل لینک شائر نے دنیا بھر میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات سے نمٹنے کیلئے انسداد دہشت گردی ڈگری کورس متعارف کرادیا ہے۔ یونیورسٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ برطانیہ میں اپنی نوعیت کا پہلا کورس ہے، جس میں انسداددہشت گردی اور ایئرپورٹ سیکیورٹی کی تعلیم حاصل کرنے والوں کو ڈگری دی جائے گی۔ یہ کورس پولیس اور ایئرلائن انڈسٹری کے شعبے سے وابستہ افرادکی مشاورت سے تیارکیا گیا ہے اور سیکیورٹی کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا۔

مزید خبریں :