صحت و سائنس

کراچی میں ’زیکا وائرس‘ کی موجودگی کا انکشاف، یہ وائرس کیسے پھیلتا ہے؟

کراچی میں ’زیکا وائرس‘ کی موجودگی کا انکشاف، یہ وائرس کیسے پھیلتا ہے؟
2021 اور 22 میں کراچی میں زیکا وائرس کے 2،2 کیس سامنے آئے: محققین/ فائل فوٹو

2021 میں کراچی میں پھیلنے والی وائرل بیماری کا معمہ حل ہوگیا۔

نجی یونیورسٹی کے محققین نےکراچی میں 'زیکاوائرس' کی موجودگی کاانکشاف کیا ہے۔

محققین کے مطابق 2021 اور 22 میں کراچی میں زیکا وائرس کے 2،2 کیس سامنے آئے، زیکا وائرس کی موجودگی کی تصدیق یونیورسٹی آف واشنگٹن کی لیبارٹری سے بھی ہوئی، یہ وائرس ڈینگی اور چکن گنیا پھیلانے والے مچھروں میں پایا جاتا ہے۔

محققین کا بتانا ہےکہ 2021 میں ڈینگی جیسی علامات والی بیماری سےکراچی میں سیکڑوں لوگ متاثر ہوئے اور کراچی میں اس وقت بھی ڈینگی اور چکن گنیا اوران سے ملتی جلتی وباپھیلی ہوئی ہے۔

ماہرین کے مطابق کراچی میں اس سال ڈینگی سے کم ازکم 10 افرادکا انتقال ہوچکاہے۔

دوسری جانب قومی ادارہ صحت کا کہنا ہےکہ پاکستان میں کسی ادارے نے زیکا وائرس کی موجودگی سے آگاہ نہیں کیا۔

مزید خبریں :