Time 30 جون ، 2024
کھیل

عالمی چیمپئن بننے کی خوشی، روہت شرما کی پچ کی مٹی کھاتے ویڈیو وائرل

بھارت گزشتہ روز  بارباڈوس کے برج ٹاؤن میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میچ میں جنوبی افریقا کو شکست دے کر ایک بار پھر عالمی چیمپئن بنا۔

بھارت کے 177 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی بولرز نے جنوبی افریقا سے جیتا ہوا میچ چھین لیا، جنوبی افریقا کی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنا سکی اور اسے 7 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اس موقع پر جہاں بھارتی ٹیم کے کھلاڑی اسٹیڈیم میں رقص کرتے تو کہیں جشن مناتے نظر آئے وہیں کچھ کھلاڑیوں کو اس موقع پر  اہلخانہ سے ویڈیو کال پر بات کرتے بھی دیکھا گیا۔

 جیت کے بعد  بھارتی کپتان روہت شرما ایک بار پھر  چیمپئن بننے کی خوشی میں آبدیدہ ہوگئے، ورلڈکپ میں فتح کے بعد بھارتی کپتان کو  اسٹیڈیم میں کہیں بھارتی جھنڈا لگاتے دیکھا گیا تو کہیں منفرد انداز  میں فتح کا جشن منانے کیلئے پچ کی مٹی کو کھاتے دیکھے گیا جس کی ویڈیو  آئی سی سی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی جاری کی گئی۔

ویڈیو میں روہت شرما کو پچ پر بیٹھ کر  پچ سے مٹی کھرچتے، کھاتے  اور پھر اٹھ کر جاتے دیکھا جاسکتا ہے، اس موقع پر روہت شرما بہت خوش اور مطمئن دکھائی دیئے۔

مزید خبریں :