Time 02 جولائی ، 2024
پاکستان

کوئٹہ: یونیورسٹی کی چلتی بس سے دو طالبعلم گرگئے، ایک ٹائر کے نیچے آکر جاں بحق

کوئٹہ کے ائیر پورٹ روڈ پر بیوٹمز یونیورسٹی کی چلتی بس سے دو طالب علم گر گئے۔

پولیس کے مطابق گرنے والے طالب علموں میں سے ایک جاں بحق ہوگیا اور دوسرے کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ بیوٹمز یونیورسٹی کی بس چھٹی کے بعد طالب علموں کو لے کر یونیورسٹی سے شہر کی جانب آرہی تھی کہ ائیرپورٹ روڈ پر دو طالب علم بس سے گرگئے جن میں ایک طالب علم علی اکبر ٹائرکے نیچے آنے سے موقع پر جاں بحق ہوگیا جب کہ دوسرے طالب علم بلال احمد کو زخمی حالت میں سول اسپتال کوئٹہ کے ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس نے حادثے کا مقدمہ درج کرکے ڈرائیور کو کو گرفتار کرلیا اور بس قبضے میں لے لی۔

طالب علموں کے مطابق بس میں گنجائش سے زیادہ طالب علم ہونے کی وجہ سے دونوں طالب علم بس کے دروازے پر کھڑے تھے، جاں بحق طالب علم علی اکبر بیوٹمز سے بی ایس کے چھٹے سمیسٹر میں پڑھ کررہا تھا۔

گورنر بلوچستان اور یونیورسٹی کے چانسلر میر جعفر مندوخیل نے کوئٹہ میں بیوٹمز یونیورسٹی بس حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے 24گھنٹے کے اندر اندر رپورٹ طلب کرلی۔

مزید خبریں :