Time 03 جولائی ، 2024
جرائم

کراچی: وائلڈ لائف اور اے این ایف کی مشترکہ کارروائی، تحفظ یافتہ و نایاب پودوں کی بڑی مقدار برآمد

کراچی: وائلڈ لائف اور اے این ایف کی مشترکہ کارروائی، تحفظ یافتہ و نایاب پودوں کی بڑی مقدار برآمد
فوٹو: اسکرین گریب

کراچی پورٹ پر محکمہ تحفظ جنگلی حیات سندھ اور اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے نایاب پودوں اور جڑی بوٹیوں کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

سائوتھ ایشیا پورٹ ٹرمینل پر کی گئی کارروائی کے دوران سری لنکا کیلئے بُک کیے گئے کنٹینر سے تحفظ یافتہ اور نایاب جنگلی پودے اور جڑی بوٹیوں کی بڑی مقدار برآمد کی گئی۔

برآمد کیے جانے والے نایاب پودوں میں گگرال کی 500 کلو گرام کی گگلو گوند، کوہ ہمالیہ سلسلے کے جنگلوں میں پائے جانے والے نایاب اور معدومیت کے خطرے سے دوچار پودے کاکی کی 250 کلوگرام کی بوریاں اور ملیٹھی نامی پودے کے 4 ہزار کلوگرام کے بورے شامل ہیں۔

جنگلی گوند اور جڑی بوٹیاں قوانین تحفظ جنگلی حیات سندھ کے تحت ضبط کی گئیں جبکہ ایکسپورٹرز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مزید خبریں :