Time 06 جولائی ، 2024
انٹرٹینمنٹ

حنا خان نےکیمو تھراپی کے بعد اپنی تصاویر شیئر کردیں

حنا خان نےکیمو تھراپی کے بعد اپنی تصاویر شیئر کردیں
فوٹو:realhinakhan

کینسر کے موذی مرض سے لڑتی بھارت کی معروف اداکارہ حنا خان نے کیموتھراپی کے بعد اپنی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔

حنا خان کی جانب سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر  مختلف تصاویر پوسٹ کی ہیں جن میں ان کے جسم پر کیموتھراپی کے نشان واضح طور پر دیکھے جاسکتے ہیں۔

بھارتی ڈرامہ سیریل’ یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے‘ سے مقبولیت پانے والی اداکارہ نے پوسٹ میں لکھا کہ'اس تصویر میں آپ کیا دیکھتے ہیں؟ میرے جسم پر موجود نشان یا میری آنکھوں میں امید؟۔ یہ نشان میرے ہیں اور میں انہیں محبت کے ساتھ قبول کرتی ہوں کیونکہ یہ میری ترقی کے پہلے نشان ہیں جو میرے لیے ضروری ہیں'۔

حنا خان نے مزید لکھا کہ ' میری آنکھوں میں امید میری روح کی عکاسی کر رہی ہے، میں اس سفر کے اختتام  پر روشنی دیکھ سکتی ہوں۔ میں اپنی اور  آپ کی صحت کے لیے دعاگو ہوں۔'

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں  اداکارہ نے انکشاف کیا تھا کہ وہ  اسٹیج تھری کے کینسر میں مبتلا ہیں۔

حنا خان نے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے چھاتی کے کینسر میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی تھی۔

حنا خان کی پوسٹ پر مداح ان کی ہمت کی داد دیتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں کر رہے ہیں۔


مزید خبریں :