Time 06 جولائی ، 2024
کھیل

زمبابوے نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بھارت کو سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں ہرادیا

زمبابوے نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بھارت کو سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں ہرادیا
زمبابوے نے بھارت کو 13 رنز سے شکست دے دی، 2016 کےبعد کسی بھی فارمیٹ میں بھارت کے خلاف زمبابوے کی یہ پہلی فتح ہے— فوٹو: زمبابوے کرکٹ

5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں زمبابوے نے  ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بھارت کو  ہرادیا۔

ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 115 رنز بنائے۔

زمبابوے کے 116 رنز کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 102 رنز بناسکی اور اسے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 13 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارتی کپتان شبمن گل 31 اور سندر 27 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

زمبابوے کے سکندر رضا اور ٹینڈائی چتارا نے 3، 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ 2016 کےبعد کسی بھی فارمیٹ میں بھارت کے خلاف زمبابوے کی یہ پہلی فتح ہے اور زمبابوے ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےلیےکوالیفائی کرنے والی20ٹیموں میں شامل نہیں تھی۔

دوسری جانب بھارتی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن ٹیم کے15رکنی اسکواڈ کاکوئی پلیئر میچ میں شامل نہیں تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ہی بھارت ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں جنوبی افریقا کو شکست دیکر چیمپئن بنا تھا۔

مزید خبریں :