27 فروری ، 2012
پشاور…خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ امیر حیدر ہوتی نے نوشہرہ بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد اے این پی کو اپنی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ سمجھتے ہیں لیکن ہم دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔ پشاور سے جاری بیان میں وزیر اعلیٰ نے دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس اور متاثرہ خاندانوں کے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے شہداء کے لیے تین تین لاکھ روپے اور زخمیوں کے لیے ایک ایک لاکھ روپے امداد کا بھی اعلان کیا۔ امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ ہم دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیوں سے مرعوب ہونے والے نہیں۔