پاکستان
27 فروری ، 2012

اسٹیل ملز اپ گریڈ کرنے کیلئے 50 کروڑ ڈالر امداد کی روسی پیشکش

اسٹیل ملز اپ گریڈ کرنے کیلئے 50 کروڑ ڈالر امداد کی روسی پیشکش

کراچی … کراچی میں متعین روسی قونصل جنرل آندرے وی دیمی دوف نے کہا ہے کہ روس پاکستان اسٹیل ملزاپ گریڈ کرنے کیلئے 50 کروڑ ڈالر امداد دینا چاہتا ہے، جس کیلئے جلد روسی وفد پاکستان آئے گا۔ کراچی پریس کلب میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے روسی قونصلر کا کہنا تھا کہ روس کا کوئی خفیہ ایجنڈا نہیں، روس اپنی سرحدوں کے گرد استحکام چاہتا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ روس کی خارجہ پالیسی پڑوسی ریاستوں سے بہتر تعلقات، شراکت داری اور روسی شہریوں کے مفادات کے تحفظ اور فروغ پرمبنی ہے، اسی پالیسی کے تحت روس پاکستان کے ساتھ بھی اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔ ایک سوال پر آندرے وی دیمی دوف کا کہنا تھا کہ صدر آصف علی زرداری کے کامیاب دورے کے بعد امید ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان جو بھی معاہدے ہوں گے وہ نتیجہ خیز ہوں گے۔

مزید خبریں :