Time 10 جولائی ، 2024
کاروبار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس میں 830 پوائنٹس کی کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس میں 830 پوائنٹس کی کمی
فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج  میں آج  کاروبار کا منفی دن رہا۔

آج کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 830 پوائنٹس کم ہوکر 79841 پر بند ہوا ہے۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 1130 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ بازار میں آج 49 کروڑ 59 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے۔

شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 22 ارب 11 کروڑ روپے رہی۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 76 ارب روپےکم ہوکر 10665 ارب روپے ہے۔

مزید خبریں :