Time 10 جولائی ، 2024
انٹرٹینمنٹ

ہالی وڈ اداکار جارج کلونی کی بائیڈن سے صدارتی انتخابات کی دوڑ سے الگ ہونےکی استدعا

ہالی وڈ اداکار جارج کلونی کی بائیڈن سے صدارتی انتخابات کی دوڑ سے الگ ہونےکی استدعا
فوٹو: فائل

معروف ہالی وڈ اداکار  اور  ڈیموکریٹس کے سرکردہ حمایتی جارج کلونی نے امریکی صدر بائیڈن سے صدارتی انتخابات کی دوڑ سے الگ ہونے کی استدعا کر دی۔

ڈیموکریٹک پارٹی کے فنڈ ز  اکٹھا کرنے والے سرکردہ افراد میں سے ایک امریکی اداکار جارج کلونی بھی ان عوامی لوگوں کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں جو صدر بائیڈن سے صدارتی دوڑ  سے نکلنےکا مطالبہ کر رہے ہیں۔

جارج کلونی کا کہنا ہےکہ میں جو بائیڈن کو دوست سمجھتا ہوں اور  ان پر یقین رکھتا ہوں لیکن جو جنگ وہ نہیں جیت سکتے وہ وقت کے خلاف جنگ ہے۔

جارج کلونی نے ڈیموکریٹس کو بائیڈن کی جگہ کسی اور کو امیدوار نامزد کرنے کا مشورہ دے دیا۔

خیال رہے کہ81 سالہ صدر بائیڈن کی پچھلے ماہ سابق صدر ٹرمپ کے ساتھ صدارتی مباحثے میں خراب کارکردگی کے بعد بائیڈن سے یہ مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ صدارتی دوڑ سے باہر ہوجائیں۔

مزید خبریں :