Time 12 جولائی ، 2024
دلچسپ و عجیب

زیادہ ٹی وی دیکھنے پر باپ کیجانب سے 3 سالہ بیٹی کو منفرد سزا

زیادہ ٹی وی دیکھنے پر باپ کیجانب سے 3 سالہ بیٹی کو منفرد سزا
فوٹو: چینی میڈیا

چین میں باپ نے زیادہ ٹی وی دیکھنے پر اپنی 3 سالہ بیٹی کو منفرد سزا دی جو شاید آپ نے پہلے کبھی نہ سنی ہو۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ چین کے شہر یولن میں باپ نے زیادہ ٹی وی دیکھنے پر اپنی 3 سالہ بیٹی کو  پیالے میں اپنے آنسو بھرنے کی سزا دی اور والدہ نے واقعہ کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ باپ نے رات کے کھانے کے وقت بیٹی کو میز پر آنے کو کہا، بیٹی جوکہ ٹی وی دیکھ رہی تھی اس نے والد کی بات کو نظر انداز کر دیا۔  

تاہم باپ اٹھا اور فوراً ٹی وی بند کردیا جس پر بیٹی نے رونا شروع کر دیا۔بیٹی کو روتا دیکھ کر  والد نے بچی کو ایک خالی پیالہ دیا اور کہا کہ دوبارہ ٹی وی اسی صورت میں دیکھ سکتی ہو جب تم اس پیالے کو  اپنے آنسوؤں سے بھر دو گی ۔

البتہ 10 سیکنڈ تک آنسو جمع کرنے کے بعد بچی تھک گئی اورکہنے لگی یہ مجھ سے نہیں ہوگا۔

پھر باپ نے مسکراتے ہوئے بیٹی کو بھی آنسو صاف کرکے ہنسنے کو کہا اور بچی کی تصویر کھینچی۔

بظاہر یہ واقعہ باپ کا اپنی بیٹی سے شرارت کا لگ رہا ہے، لیکن جیسے ہی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے بچی کو سزا دینے والے باپ کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 2022 میں بھی چین کے صوبے ہنان سے تعلق رکھنے والے ایک 8 سالہ چینی بچے کو مبینہ طور پر اس کے والدین نے زیادہ ٹی وی دیکھنے کی وجہ سے اپنا ہوم ورک مکمل نہ کرنے پر پوری رات ٹی وی دیکھنے کی منفرد سزا دی تھی۔

مزید خبریں :