Time 26 نومبر ، 2022
دلچسپ و عجیب

ہوم ورک کرنے کے بجائے ٹی وی دیکھنے پر والدین کی بیٹے کو منفرد سزا

فوٹو:اسکرین گریب
فوٹو:اسکرین گریب

چین کے صوبے ہنان سے تعلق رکھنے والے ایک 8 سالہ چینی بچے کو مبینہ طور پر اس کے والدین نے زیادہ ٹی وی دیکھنے کی  وجہ سے اپنا ہوم ورک مکمل نہ کرنے پر منفرد سزا دی ۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بچےکے والدین نے گھر سے باہر جاتے ہوئے اسے کہا کہ وہ اپنا ہوم ورک ختم کر کے رات 8:30 بجے تک سو جائے لیکن بیٹے نے والدین کی بات نہ مانتے ہوئے اپنا کام مکمل کرنے کے بجائے مسلسل ٹی وی دیکھنا شروع کردیا۔

تاہم جب والدین گھر واپس پہنچے تو بیٹا ٹی وی لاؤنج سے  بھاگا اور فوراً کمرے میں جاکر بیڈ پر لیٹ کر سونے کا بہانہ کرنے لگا لیکن والدین کو شک ہوگیا تھا کہ اس نے اپنا ہوم ورک مکمل نہیں کیا اور مسلسل ٹی وی دیکھا، اس لیے انہوں نے بیٹے کو اٹھایا اور کمرے سے باہر لے گئے۔

باہر جاتے ہی انہوں نے بیٹےکو مارا یا ڈانٹا نہیں بلکہ  اسے اب پوری رات ٹی وی دیکھنے کی سزا دی۔بیٹا تھوڑی دیر تو ٹی وی کے آگے بیٹھا رہا لیکن بعد ازاں اسے نیند آنے لگی تو اس نے رونا شروع کر دیا۔

بیٹے نے کمرے میں جانےکی کوشش کی لیکن والدہ نے زبردستی اسے صوفے پر بٹھایا اور پوری رات ٹی وی دیکھنے کا حکم دیا۔البتہ صبح 5 بجے تک والدین نے بیٹے کو ٹی وی کے آگے بٹھائے رکھا۔اس دوران وہ بچے پر نظر رکھتے رہے کہ وہ کمرے میں جاکر سو نہ جائے۔

اس واقعہ نے چین کے سوشل میڈیا پر ایک بحث چھیڑ دی کچھ صارفین نے والدین کی سزا پر تنقید کی تھی تو کچھ نے اپنے ساتھ بھی اسی طرح پیش آئے تجربات کا ذکر کیا۔

مزید خبریں :