پاکستان
27 فروری ، 2012

خاتون امیدوار نے الیکشن کمیشن کے منہ پر طمانچہ مارا ہے،منور حسن

 خاتون امیدوار نے الیکشن کمیشن کے منہ پر طمانچہ مارا ہے،منور حسن

لاہور…امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں موروثی سیاست ایک بار پھر کامیاب ہو گئی،پیپلز پارٹی کی خاتون صوبائی امیدوار نے دراصل الیکشن کمیشن کے منہ پر بدترین طمانچہ مارا ہے۔ لاہور سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اسی طرح بے اختیار اور بے بس رہا تو آئندہ انتخابات کے نتائج بھی ضمنی انتخابات سے مختلف نہیں ہوں گے۔سید منور حسن کا کہنا تھا کہ بیسویں آئینی ترمیم کے موقع پر آزاد الیکشن کمیشن اور عبوری حکومت کے بارے میں پیپلز پارٹی کی حکومت سے حاصل کی گئی یقین دہانیاں بھی کسی کام نہیں آ سکیں گی۔انہوں نے کہا کہ اس وقت حکومت کا اولین فرض ہے کہ وہ بلوچستان میں امریکی مداخلت کے خلاف ایران اور افغانستان کے ساتھ مل کر احتجاج کرے، اورلوگوں کو اغواء کرکے مسخ شدہ لاشیں پھینکنے والوں کا سراغ لگایا جائے۔

مزید خبریں :