پاکستان
27 فروری ، 2012

انتخابی ماحول خراب کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی جائیگی،الیکشن کمیشن

انتخابی ماحول خراب کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی جائیگی،الیکشن کمیشن

اسلام آباد … الیکشن کمیشن نے سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 53 میں پولنگ عملے پر تشدد کا سخت نوٹس لیتے ہوئے حلقے کا نتیجہ روک دیا ہے اور کہا ہے کہ انتخابی ماحول خراب کرنے والوں کے خلاف مثالی کارروائی کی جائے گی۔ الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ اسلام آباد سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایسی خاتون کی جانب سے جو عوام کی نمائندگی کرنا چاہتی ہے پولنگ عملے پر تشدد قابل مذمت ہے۔ حلقے کے ریٹرننگ آفیسر علی اصغر سیال سے کہا گیا ہے کہ وہ ایک ہفتے کے اندر تحقیقات مکمل کریں جبکہ آئی جی سندھ سے کہا گیا ہے کہ وہ ان پولیس اہلکاروں کے خلاف بھی کارروائی کریں جو عملے پر تشدد کے وقت اس پولنگ اسٹیشن میں تعینات تھے اور اس کی رپورٹ الیکشن کمیشن کو ایک ہفتے کے اندر پیش کی جائے۔ اسی حلقے سے امیدوار مشتاق تالپور کی جانب سے دھاندلی کی شکایت پر الیکشن کمیشن نے تمام امیدواروں کو 6 مارچ کو سماعت کیلئے طلب کرلیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے مردان اور ملتان میں انتخابی نتائج آنے پر فائرنگ کا بھی نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ریٹرننگ آفیسرز سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

مزید خبریں :