Time 18 جولائی ، 2024
کاروبار

ریلوے نے ٹرین کے کرایوں میں اضافہ کردیا

ریلوے نے ٹرین کے کرایوں میں اضافہ کردیا
پاکستان ریلوے نے حالیہ تیل کی قیمتیں بڑھنے پر کرایوں میں معمولی اضافہ کیا ہے: ترجمان ریلوے/ فائل فوٹو

لاہور: پاکستان ریلوے نے ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کردیا۔

ترجمان ریلوے کے مطابق پاکستان ریلوے نے حالیہ تیل کی قیمتیں بڑھنے پر کرایوں میں معمولی اضافہ کیا ہے۔

ترجمان ریلوے نے مزید بتایا کہ مسافر ٹرینوں کے کرائے میں ایک اور مال گاڑیوں کے کرائے میں 2 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے اس سے قبل بھی ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کیا جاچکا ہے اور ریلوے کا سستا سفر مہنگا ہونے سے مسافرپریشان ہیں۔

مزید خبریں :