11 فروری ، 2013
لاہور…ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ انہوں نے ہڑتال نہیں کی، حکومت نے ان ڈور اور آوٴٹ ڈورز بند کرائے، تمام ڈاکٹرز سے اپیل ہے کہ وہ اسپتالوں میں اپنا کام جاری رکھیں۔ سروسزاسپتال کے سامنے بھوک ہڑتالی کیمپ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وائی ڈی اے کے ترجمان ناصر عباس کا کہنا تھا کہ حکومت اسپتالوں میں مشینری کو ٹھیک کرائے اور ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کی یقین دہانی کرائے تو اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دیں گے۔