21 جولائی ، 2024
چمن میں باب دوستی پرپاسپورٹ ٹریولنگ پالیسی کےخلاف 9 ماہ سے جاری دھرنا ختم کر دیا گیا۔
دھرنے کے شرکا اور حکومتی نمائندوں کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے پر دھرنا ختم کیا گیا اور مظاہرین منتشر ہوگئے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت نے ان کے مطالبات تسلیم کر لیے ہیں، اب باب دوستی سے چمن کے لوگ شناختی کارڈ اور افغانستان کے علاقے اسپین بولدک کےمقامی افراد تذکیرہ (افغان شناختی کارڈ) پر آمدورفت کرسکیں گے جب کہ دیگر تمام شہروں کے لوگ پاسپورٹ پرآمدورفت کرسکیں گے۔