29 جولائی ، 2024
کے ٹو کی مہم جوئی کے دوران لاپتا دو جاپانی کوہ پیماؤں کا اب تک کچھ پتا نہ چل سکا۔
ڈپٹی کمشنر کا کہناہے کہ جاپانی کوہ پیما بغیر رسی دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹوکے جنوبی حصے پرمہم جوئی کررہےتھے ۔
ڈی سی کے مطابق حادثہ 7 ہزارمیٹرکی بلندی پرپیش آیا جس وجہ سے فضائی اور زمینی ریسکیو آپریشن ممکن نہیں لگ رہا۔
دوسری جانب پاکستانی کوہ پیما امتیاز سدپارہ، علی درانی اور اشرف سدپارہ سمیت کئی کوہ پیماؤں نے کے ٹو پہاڑ سر کرلیا۔