Time 31 جولائی ، 2024
جرائم

کراچی: اسپیشل انویسٹی گیشن پولیس کی ایک اور واردات سامنے آگئی

کراچی: اسپیشل انویسٹی گیشن پولیس کی ایک اور واردات سامنے آگئی
فوٹو: فائل

کراچی میں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ میں تعینات پولیس افسران اور اہلکاروں کی ایک اور واردات سامنے آگئی۔

اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ میں تعینات افسران اور اہلکاروں نے پہلے اسکیم 33 کے رہائشی شہری کو حراست میں لے کر امریکی ڈالرز میں بھاری رقم وصول کی اور پھر شہری کو چھوڑ دیا۔

واقعے کی تحقیقات کے بعد اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ میں تعینات 10 افسران اور اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔

ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ رقم کس طرح اور کہاں وصول کی، اس بارے میں تحقیقات جاری ہے۔

واضح رہے کہ اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ میں تعینات افسران اور اہلکاروں کی جانب سے شہری کو حراست میں لے کر رقم کے عوض آزاد کرنے کے معاملے کا مقدمہ اب تک درج نہ ہو سکا ہے۔

مزید خبریں :