Time 06 اگست ، 2024
سائنس و ٹیکنالوجی

میٹا نے ملائیشین وزیراعظم کی اسماعیل ہنیہ سے متعلق پوسٹ ہٹانے پر معافی مانگ لی

میٹا نے ملائیشین وزیراعظم کی اسماعیل ہنیہ سے متعلق پوسٹ ہٹانے پر معافی مانگ لی
فوٹو: ملائیشین وزہر اعظم فائل

فیس بک کی پیرنٹ کمپنی میٹا نے ملائیشین وزیراعظم کی حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے متعلق پوسٹس ہٹانے پر معافی مانگ لی۔

گزشتہ دنوں ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے ایران میں اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی موت پر  تعزیتی پوسٹس میٹا پلیٹ فارمز پر پوسٹ کی تھیں۔

ملائیشین وزیر اعظم نے 31 جولائی کو ہنیہ کی شہادت پر تعزیت کرنے کے لیے حماس کے ایک اہلکار کے ساتھ اپنی فون کال کی ویڈیو ریکارڈنگ فیس بک اور انسٹاگرام پر پوسٹ کی تھی۔

انور ابراہیم نے تعزیتی پیغام کے ساتھ مئی میں قطر میں اسماعیل ہنیہ کے ساتھ اپنی آخری ملاقات کی تصویر بھی پوسٹ کی تھی ۔

 جسے میٹا کی جانب سے پلیٹ فارمرز سے ہٹادیا گیا تھا جس کے بعد ملائیشیا نے میٹا سے اس بارے میں وضاحت طلب کی تھی۔

تاہم منگل کو میٹا نے ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم کی پوسٹس ہٹانے پر معافی مانگ لی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میٹا کا کہنا ہے کہ ملائیشین وزیراعظم کی پوسٹس ہٹانا ایک آپریشنل غلطی تھی جس پر ہم معذرت خواہ ہیں۔

میٹا کے ترجمان نے  غیر ملکی خبررساں ایجنسی رائٹرز کو بتایا کہ  ملائیشین وزیر اعظم کی پوسٹ کو بحال کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :