Time 24 اگست ، 2024
دلچسپ و عجیب

جنوبی افریقا کے چڑیا گھر کے آخری ہاتھی کی بلآخر جنگل میں واپس ہوگئی

جنوبی افریقا کے چڑیا گھر کے آخری ہاتھی کی بلآخر جنگل میں واپس ہوگئی
چارلی نامی ہاتھی کو 2 سال کی عمر میں زمبابوے کے ہوانگ نیشنل پارک سے پکڑ کرلیا گیا تھا/ فوٹو فور پوز

 جنوبی افریقا کے چڑیا گھر کے آخری ہاتھی کو 40 سال بعد قدرتی ماحول میں واپس چھوڑ دیا گیا۔

برطانوی خبر رساں ادارے(بی بی سی) کے مطابق چارلی نامی ہاتھی کو 2 سال کی عمر میں زمبابوے کے ہوانگ نیشنل پارک سے پکڑ کرلیا گیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق چارلی کو ابتدائی طور  پر جنوبی افریقا میں بوسویل ولکی سرکس بھیجا گیا جہاں اسے کرتب دکھانے کی تربیت دی گئی۔

بعد ازاں چارلی کو 20 ویں صدی کے اوائل میں قومی چڑیا گھر میں منتقل کردیا گیا تھا جہاں اسی کی بگڑتی صحت پر جانوروں کے حقوق کی تنظیم کی جانب سے آواز اٹھاتے ہوئے اس کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔

اسی حوالے سے جانوروں کے حقوق کی تنظیم ای ایم ایس فاؤنڈیشن کا کہنا ہےکہ خراب صحت کے باعث چارلی کو صوبہ لیمپوپو میں شمبالا پرائیویٹ ریزرو میں منتقل کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چارلی کی اس رہائی کو'تاریخی واقعہ' قرار دیا گیا ہے جس کے نتیجے میں جنوبی افریقی حکومت کے ساتھ طویل مذاکرات اور سائنسی شواہد کی بنیاد پر ہاتھی کو منتقل کرنے پر راضی کیا گیا۔

چارلی چڑیا گھر میں اپنے بچے سمیت 4 ہاتھیوں کی موت کو دیکھ چکا ہے جس کے بعد یہ چڑیا گھر کا آخری ہاتھی تھا جسے 40 سال بعد قدرتی ماحول میں آزاد چھوڑا گیا ہے۔

مزید خبریں :