Time 25 اگست ، 2024
کھیل

کئی کپتانی کے امیدوار ہوں تو ایسا ہی ہوتا ہے، سلمان بٹ کا قومی کرکٹ ٹیم پر تبصرہ

کئی کپتانی کے امیدوار  ہوں تو ایسا ہی ہوتا ہے، سلمان بٹ کا قومی کرکٹ ٹیم پر تبصرہ
ہمارے فاسٹ بولرز کو لمبی کرکٹ کی عادت نہیں ہے،سلمان بٹ،فوٹو: فائل

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ نے قومی کرکٹ ٹیم کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا پازیٹو فریم آف مائنڈ نہیں،کئی کپتانی کے امیدوار  ہوں تو ایسا ہی ہوتا ہے۔

لاہور میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے سلمان بٹ کا کہنا تھا کہ یہاں کسی کو اپنے رول کا نہیں پتہ، غیر مستحکم صورتحال ہے، ہماری  پراڈکٹ کرکٹ خراب ہو چکی ہے، ہاکی کا حال آپ کے سامنے ہے۔

سلمان بٹ کا کہنا تھا کہ بنگلا دیش نے پاکستان ٹیم کو ہر شعبے میں آؤٹ کلاس کیا ہے، پچ ریڈ کرنے  سے لےکر سلیکشن تک ہم نے بہت غلطیاں کیں، بنگلا دیش کے فاسٹ بولروں کی اوسط اسپیڈ  ہم سے اچھی رہی جو  حیران کن ہے، پاکستان کی سلیکشن اور ڈیکلریشن سب کے سامنے ہے، ہم 4 گھنٹے  بیٹنگ نہیں کر سکے۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ ہم زوال کی طرف جا رہے ہیں، کپتانی کے  شعبے میں بھی کمی نظر  آرہی ہے،  سب کو علم ہے جس طرح کا موسم ہے پچ میں نمی رہ نہیں سکتی، ہمارے فاسٹ بولرز کو لمبی کرکٹ کی عادت نہیں ہے، اگر  پہلے روز  وقت ضائع نہ ہوتا تو میچ 4 دن میں ختم ہو جاتا، چاہیے کم بیک کریں یا نہ کریں جو  ہونا تھا ہو چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم یہاں نیٹس اچھا کر رہے تھے، اب ان کے ایڈوائزر  نے انہیں بتانا ہے کہ انہوں نےکہاں غلطی کی ہے۔

مزید خبریں :