27 اگست ، 2024
کوئٹہ: بلوچستان کے مختلف اضلاع میں دہشت گرد کارروائیوں کے مقدمات سی ٹی ڈی تھانہ میں درج کرلیے گئے۔
ذرائع کے مطابق موسیٰ خیل، بولان، مستونگ، لسبیلہ اور قلات میں 8 واقعات کے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
مقدمات انسداد دہشت گردی، قتل، اقد ام قتل اور دیگر دفعات کے تحت درج کیےگئے ہیں۔
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق واقعات کالعدم تنظیم کی جانب سے کیےگئے،کوئی گرفتاری نہیں ہوئی، جاں بحق افراد کی میتیں شناخت کے بعد ورثاء کے سپرد کردی گئیں، ان کا ریکارڈ مرتب کرلیا گیا ہے۔
سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہےکہ دہشت گردوں کی لاشوں کی شناخت کے لیے نادرا سے رجوع کیا گیا ہے، دہشت گردوں کے انگوٹھوں کے نمونے نادرا کو بجھوا دیےگئے ہیں، بعض دہشت گردوں کے جسمانی اعضاء پنجاب فارنزک لیب کو بجھوائے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے متعدد اضلاع میں دہشت گردی کے پے در پے واقعات میں 37 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے۔
بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران 21 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 14 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔