Time 29 اگست ، 2024
پاکستان

وزرات داخلہ کا فیض آباد دھرنا کمیشن کو دفتر خالی کرنےکا حکم

اسلام آباد: وزرات داخلہ نے فیض آباد دھرنے کے معاملے پر بنائے گئے کمیشن کو دفتر خالی کرنے کا حکم دے دیا۔ 

 دھرنا کمیشن کو  آفس خالی کرنے کا حکم سیکرٹری داخلہ کی جانب سے جاری کیا گیا۔ 

سیکرٹری داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کمیشن اپنا سامان یہاں سے فوری طور پر شفٹ کرے۔ 

دھرنا کمیشن کو ایس بلاک میں پارلیمانی سیکرٹری کا آفس دیا گیا تھا۔

یاد رہے وفاقی حکومت نے فیض آباد دھرنا کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے 3 رکنی انکوائری کمیشن تشکیل دیا تھا۔

بعد ازاں کمیشن نے اپنی تحقیقات مکمل کرنے کے بعد سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو کلین چٹ دے دی تھی۔


مزید خبریں :