30 اگست ، 2024
تل ابیب: اسرائیلی کابینہ نے غزہ کو مصر سے ملانے والی سرحد فلاڈیلفی کوریڈور پر فوجیوں کی موجودگی برقرار رکھنے کی منظوری دیدی۔
اسرائیلی کابینہ کے مطابق اس اقدام سے حماس کو اس مسئلے پر سمجھوتا کرنے پر مجبور کیا جائے گا اور اس سے جنگ بندی معاہدے کے امکانات بھی زیادہ ہو جائیں گے۔
اسرائیلی اخبار نے اپنی خبر میں بتایا کہ کابینہ کے 8 ارکان نے اس اقدام کی حمایت کی اور وزیر دفاع یوآو گالانٹ نے اس اقدام کی مخالفت کی جبکہ اسرائیلی وزیر برائے قومی سلامتی اتمار بن گویر نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
اسرائیلی اخبار کے مطابق اسرائیل فلاڈیلفی کوریڈورپر فوج رکھ کر جنگ بندی مذاکرات میں مضبوط پوزیشن چاہتاہے۔
واضح رہے کہ فلاڈیلفی کوریڈور مصر اور غزہ کی سرحد پر 14 کلومیٹر طویل ایک تنگ پٹی ہے جس پر اسرائیل نے غزہ پر حملہ کرنے کے بعد قبضہ کرلیا تھا۔
غزہ میں جنگ بندی کے لیے حالیہ دنوں ہونے والے مزاکرات میں فلاڈیلفی کوریڈور اہم موضوع بنا رہا۔ حماس اس سرحد سے اسرائیلی قبضے کے مطالبے پر قائم ہے جبکہ اسرائیل ہر صورت یہاں اپنے فوجی دستوں کی موجودگی برقرار رکھنا چاہتا ہے۔