Time 01 ستمبر ، 2024
انٹرٹینمنٹ

معروف امریکی گلوکار لائیو پرفامنس کے دوران چل بسے

معروف امریکی گلوکار لائیو پرفامنس کے دوران چل بسے
جمعے کے دن پرفارمنس کے دوران اسٹیج پر گرنے کے بعد گلوکار کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تھا: فائل فوٹو 

ہیمڈن: مشہور  امریکی گلوکار فیٹ مین اسکوپ لائیو  پرفارمنس کے دوران اچانک انتقال کرگئے۔

نیو یارک سے تعلق رکھنے والے مشہور امریکی گلوکار (ریپر) فیٹ مین اسکوپ امریکی شہر ہیمڈن میں ہونے والے کنسرٹ میں پرفارم کررہے تھے جہاں اچانک وہ اسٹیج پر گرپڑے اور پھر ان کی ہلاکت کی خبر سامنے آئی۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعے کے دن پرفارمنس کے دوران اسٹیج پر گرنے کے بعد گلوکار کو  قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تھا مگر بعد ازاں ان کے ٹور منیجر  اور ٹیم کے دیگر ارکان نے سوشل میڈیا پوسٹ میں ان کی ہلاکت کا اعلان کیا،  تاہم اب تک ان کی موت کی وجہ سامنے نہ  آسکی۔ 

53 سالہ فیٹ مین اسکوپ کا اصل نام آئزک فری مین تھری تھا، وہ اپنی آواز  اور  پرجوش پرفارمنس کی وجہ سے کافی مشہور  تھے۔

مزید خبریں :