Time 02 ستمبر ، 2024
سائنس و ٹیکنالوجی

پاکستانی کاروباری اداروں کو بااختیار بنانے کیلئے ٹک ٹاک بھی سرگرم

پاکستانی کاروباری اداروں کو بااختیار بنانے کیلئے ٹک ٹاک بھی سرگرم
ٹک ٹاک کی جانب سے کراچی میں ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا / فائل فوٹو

مقبول سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک بھی پاکستانی معیشت کو بہتر بنانے کے لیے سرگرم ہوگیا ہے۔

اس مقصد کے لیے ٹک ٹاک کی جانب سے کراچی میں ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

اس ورکشاپ کا مقصد پاکستان میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو بااختیار بنانا تھا۔

#GrowWithTikTok کے نام سے منعقدہ اس ورکشاپ میں ایسے افراد کے گروپ کو اکٹھا کیا گیا جو ٹک ٹاک کے ذریعے اپنا کاروبار بڑھانے کے خواہشمند تھے۔

پاکستانی کاروباری اداروں کو بااختیار بنانے کیلئے ٹک ٹاک بھی سرگرم
ورکشاپ کا ایک منظر / فوٹو بشکریہ ٹک ٹاک

اس ورکشاپ میں ان افراد کو ٹک ٹاک کے ایسے منفرد فیچرز سے فائدہ اٹھانے کی تربیت دی گئی جن کے ذریعے وہ نوجوان آبادی سے جڑ کر اپنی مصنوعات یا خدمات کی نمائش کرسکتے ہیں۔

شرکا کو طاقتور مواد تخلیق کرنے کے لیے پلیٹ فارم کے ٹولز، سامعین کومشغول رکھنے کے لیے بہترین طریقوں اور ٹک ٹاک کمپینز کو بہتر بنانے کے لیے مؤثر حکمت عملی سے متعارف کرایا گیا۔

پاکستانی کاروباری اداروں کو بااختیار بنانے کیلئے ٹک ٹاک بھی سرگرم
اس ورکشاپ میں کاروباری اداروں سے جڑے افراد کو مدعو کیا گیا / فوٹو بشکریہ ٹک ٹاک

ورکشاپ کے دوران شرکا کو ٹک ٹاک کی کمیونٹی گائیڈ لائنز، پلیٹ فارم پر دستیاب سیفٹی فیچرز اور مواد کو اعتدال میں رکھنے کے عمل کے بارے میں بھی بتایا گیا۔

مزید خبریں :