28 فروری ، 2012
ماسکو…این جی ٹی…روس کے شہر Astrakhanمیں قدرتی گیس سے ہونے والے دھماکے کے باعث 9منزلہ رہائشی عمارت منٹوں میں ریزہ ریزہ ہو گئی۔قدیم طرزِ تعمیر کی عکاسی کرتی اس بوسیدہ عمارت میں اچانک ہو نے والے اس گیس دھماکے کے بعد پہلے نچلی تین منزلیں گری اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے بقیہ چھ منزلیں بھی ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ اس عمارت میں ہو نے والے دھماکے کے حقائق جاننے کے لئے تحقیقات کے ساتھ ساتھ تباہ شدہ ملبہ اٹھانے کا کام بھی جاری ہے جس میں اب تک چھ افراد جاں بحق اور بارہ زخمی ہو چکے ہیں جبکہ ریسکیو ٹیمیں ملبے میں سے گمشدہ افراد کی تلاش میں مصروف ہیں ۔