08 ستمبر ، 2024
پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبائی کابینہ میں چھٹے مشیر کی تقرری کی منظوری دینے سے انکار کردیا۔
مشیر کی تقریری کی سمری پر ریمارکس میں گورنر نے لکھا ہےکہ آئین کے آرٹیکل 130 کی شق (11) کے تحت وزیراعلیٰ 5 سے زیادہ مشیروں کی تقرری نہیں کرسکتے۔
گورنر نے نئے مشیر کی تقرری کی سمری منظور نہ کرتے ہوئے دستخط کرکے واپس بجھوا دی۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبائی کابینہ میں ایک مشیر اور 3 معاونین خصوصی کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور کابینہ میں اضافے سے متعلق سمری پر دستخط کرکے منظوری کے لیے گورنر فیصل کریم کنڈی کو ارسال کی تھی۔