Time 24 ستمبر ، 2024
کھیل

ہاردک پانڈیا کی طلاق کے بعد بیٹے سے پہلی ملاقات کی ویڈیو وائرل

ہاردک پانڈیا کی طلاق کے بعد بیٹے سے پہلی ملاقات کی ویڈیو وائرل
ہاردک پانڈیا نے 31 مئی 2020 کو اپنی دیرینہ محبت اداکارہ نتاشا اسٹینکووچ سے ممبئی کی ایک عدالت میں شادی کی تھی__فوٹو: بھارتی میڈیا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کی اہلیہ نتاشا اسٹینکووچ سے طلاق کے بعد بیٹے سے پہلی ملاقات کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کھلاڑی اور ان کے بیٹے اگستیا کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔

جولائی 2024 میں طلاق کی تصدیق سے قبل نتاشا اسٹینکووچ اپنے بیٹے کے ساتھ اپنے آبائی ملک سربیا واپس چلی گئی تھیں۔

اب نتاشا اپنے بیٹے کے ساتھ واپس بھارتی شہر ممبئی آئی ہیں، بھارت واپس آنے کے بعد اگستیا اور ہاردک کی پہلی ملاقات دو روز قبل ہوئی ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وائرل ویڈیو میں پانڈیا کی گود میں ان کا بیٹا اور ان کے بھائی کا بیٹا ہے۔

یاد رہے کہ ہاردک پانڈیا نے 31 مئی 2020 کو اپنی دیرینہ محبت اداکارہ نتاشا اسٹینکووچ سے ممبئی کی ایک عدالت میں شادی کی تھی۔

2020 میں کورونا وائرس کے سبب جوڑے کی شادی کی تقریب نہیں ہوئی تھی، اسی وجہ سے انہوں نے  2023 میں ویلنٹائن ڈے کے موقع پر ہندو اور عیسائی رسم و رواج کے مطابق دوبارہ شادی کی تھی۔

ہاردک پانڈیا اور نتاشا کا 4 سال کا بیٹا اگستیا ہے جس کی پیدائش جولائی 2020 میں ہوئی تھی۔

مزید خبریں :