Time 25 ستمبر ، 2024
کھیل

ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ: 10روز سے پریکٹس نہیں تو کیا کیا؟ بھارتی ٹیم کی تیاری سے متعلق کوچ کا انکشاف

ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ: 10روز سے پریکٹس نہیں تو کیا کیا؟ بھارتی ٹیم کی  تیاری سے متعلق کوچ کا انکشاف
بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم نے اب تک کوئی آئی سی سی ایونٹ نہیں جیتا ہے/فوٹوفائل

بھارتی ویمنز  کرکٹ ٹیم کے کوچ نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ  کیلئے ٹیم کی تیاریوں  سے متعلق بتایا ہے کہ 10 روزہ کیمپ میں بھارتی ویمن ٹیم نے کرکٹ سیشنز نہیں کیے۔

بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم نے اب تک کوئی آئی سی سی ایونٹ نہیں جیتا تاہم بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم  اس بار دبئی میں ٹائٹل جیتنے کو ہدف بنائے ہوئے ہے۔

بھارتی کوچ کی گفتگو

 اس حوالے سے بھارتی کوچ کا کہنا ہے کہ بنگلورو میں 10روزہ کیمپ کے دوران اسکلز پر کام نہیں کیا نہ ہی کوئی پریکٹس سیشن کیا۔

بھارتی کوچ کے مطابق  کیمپ کے دوران ہم نے سائیکالوجسٹ کو متعارف کرایا، یہ وہ شعبہ تھا جس پر کام کرنے کی ضرورت تھی، مجھے خوشی ہے کہ اس کا فائدہ ہوا اور اچھے رزلٹ سامنے آئے، اب سائیکالوجسٹ ہمارے ساتھ رہیں گی۔

بھارتی کپتان کی گفتگو

دوسری جانب بھارتی ویمنز ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور کا کہنا ہے کہ  ہمارے سیشنز بہت اچھے رہے ہم نے ایک دوسرے کو سمجھا ،کیمپ میں ایتھلیٹک کی صلاحیتوں کو بڑھانے پر کام کیا،  یوگا سیشنز کا بھی اہتمام کیا گیا، کیمپ کو مختلف انداز میں ڈیزائن کیا گیا تھا اور ہم اس ورلڈ کپ میں اچھا پرفارم کریں گی۔

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ

ٹی ٹوئنٹی ویمز ورلڈ کپ 3 اکتوبر سے شروع ہوگا، 6 اکتوبر کو ٹیم پاکستان کا روایتی حریف بھارت سے مقابلہ ہوگا۔

مزید خبریں :