Time 25 ستمبر ، 2024
پاکستان

پنجاب قانون کے تحت چلتا ہے، یہاں آکر قانون توڑو گے تو منہ توڑ جواب ملے گا: مریم کا گنڈاپور پر وار

پنجاب قانون کے تحت چلتا ہے، یہاں آکر قانون توڑو گے تو منہ توڑ جواب ملے گا: مریم کا گنڈاپور پر وار
پنجاب کی عوام کو دہشت گرد بنانے چلے ہو، یہ مریم نواز نہیں ہونے دے گی: وزیراعلیٰ پنجاب

فیصل آباد: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پنجاب قانون کے تحت چلتا ہے، یہاں آکر قانون توڑو گے تو منہ توڑ جواب ملے گا۔ 

فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ اپنے بچے باہر بیٹھے ہوئے ہیں ان کو نہیں لاتے، کیا میری قوم کے بچے مفت آئے ہیں؟ 9 مئی مقدمات میں جو نوجوان اندر ہیں ان کا کوئی پرسان حال کوئی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھ پر جملے کستے ہیں، ذو معنی جملے بولتے ہیں، وزیراعلیٰ اس طرح کے جملے بولے تو وہ قوم کو کیا درس دے رہا ہے؟ وزیراعلیٰ ہو دوسرے صوبے پر حملہ آور ہو، لشکر لے کر آجائے اور خود اے کے 47 ہوا میں لہرائے اور گاڑی کے شیشے توڑ دیں تو اس سے عوام کو کیا درس دے رہے ہیں؟

مریم نواز نےکہا کہ پنجاب کی عوام کو دہشت گرد بنانے چلے ہو، یہ مریم نواز نہیں ہونے دے گی، پنجاب قاعدے اور قانون کے تحت چلتا ہے، پنجاب 6 بجے بند نہیں ہوتا جہاں دہشت گردوں کا راج ہو، پنجاب کی سرحد میں آکر قانون توڑو گے تو منہ توڑ جواب ملے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیراعلیٰ کے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تمہارے صوبے کے عوام رل رہے ہیں، آپ عیش و عشرت میں پڑے ہو، آج یہاں جلسہ ہے، کل وہاں جلسہ ہے، جلسے کرتے رہو گے تو کام کب کرو گے؟

مریم نواز نے کہا کہ لوگوں کو دو ماہ کا بجلی میں ریلیف دیا تو تمہیں مرچیں لگنا شروع ہوگئیں، تمہارے صوبے کے لوگ بھوک سے مر رہے ہیں، دوسرے صوبے پر لشکر کشی کر رہے ہو۔

مزید خبریں :