Time 02 اکتوبر ، 2024
پاکستان

پی پی اور جے یو آئی آئینی ترمیم کے مشترکہ مسودے کی تیاری کے قریب پہنچ گئیں

پی پی اور جے یو آئی  آئینی ترمیم کے مشترکہ مسودے کی تیاری کے قریب پہنچ گئیں
ملاقات کے دوران نوید قمر کی مولانا فضل الرحمان سے سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی— فوٹو:فائل

پاکستان پیپلزپارٹی اور جمعیت علمائے اسلام آئینی ترمیم کے مشترکہ مسودے کی تیاری کے قریب پہنچ گئیں۔

پیپلزپارٹی کے رہنما نوید قمر  نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ہے۔

نویدقمر نے مولانا فضل الرحمان کو امیر جے یو آئی منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور گلدستہ پیش کیا۔

ملاقات کے دوران نوید قمر کی مولانا فضل الرحمان سے سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں مجوزہ 26 ویں آئینی ترمیم کے مسودے پربھی مشاورت ہوئی اور دونوں جماعتیں مشترکہ مسودے کی تیاری کے قریب پہنچ گئی ہیں۔

خیال رہے گزشتہ روز بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم اس وقت مولانا فضل الرحمان کے ساتھ رابطے میں ہیں جو پی ٹی آئی کے ساتھ رابطے میں ہیں، آئینی ترامیم پر بنائی گئی کمیٹی میں اگر پی ٹی آئی کے اراکین پیپلزپارٹی کے اراکین خورشید شاہ یا نوید قمر سے رابطہ کرتے ہیں تو میں انہیں منع نہیں کروں گا۔

مزید خبریں :