Time 02 اکتوبر ، 2024
پاکستان

ملائیشین وزیراعظم سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے، 21 توپوں کی سلامی دی گئی

ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم 3 روز کے سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ملائیشین ہم منصب انورابراہیم کا نورخان بیس پر پُرتپاک استقبال کیا۔ اسلام آباد پہنچنے پر پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے ملائیشیا کے وزیرِ اعظم کو سلامی دی، انہیں 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔

اعلامیے کے مطابق انور ابراہیم دورے کے دوران وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کریں گے، وہ صدر مملکت آصف زرداری سے بھی ملیں گے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ دورے کے دوران پاک ملائیشیا دو طرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال ہو گا، مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان شراکت سےمتعلق بھی اہم پیش رفت ہوگی۔

ملائیشین وزیراعظم سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے، 21 توپوں کی سلامی دی گئی
 اسلام آباد پہنچنے پر پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے ملائیشیا کے وزیرِ اعظم کو سلامی دی— فوٹو: پی آئی ڈی

اعلامیے کے مطابق ملائیشین وزیرِ اعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا کاروباری وفد بھی پاکستان پہنچا ہے، وفد پاکستانی کاروباری شخصیات اور سرمایہ کاروں سے ملاقات کرے گا جبکہ ملائیشین وزیراعظم پاکستان ملائیشیا بزنس فورم میں شرکت بھی کریں گے۔

مزید خبریں :