صحت و سائنس
20 فروری ، 2013

قبائلی علاقوں میں انسداد پو لیو مہم ، تیسرے روز بھی جاری

قبائلی علاقوں میں انسداد پو لیو مہم ، تیسرے روز بھی جاری

پشاور…قبائلی علاقوں میں تین روزہ انسداد پو لیو مہم آج تیسرے روز بھی جاری ہے۔ای پی آئی فاٹا حکام کے مطابق قبا ئلی علاقوں میں تین روزہ انسداد پو لیو کے دوران چھ لاکھ سے زیادہ بچوں کو پو لیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہد ف مقرر کیا گیا ہے۔جس کے لیے 2 ہزار سے زیادہ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ فاٹا حکام کے مطابق شمالی اور جنوبی وزیر ستان میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر انسدادپو لیو مہم شروع نہیں کی جا رہی جس سے دو لاکھ سے زیادہ بچے پو لیو سے بچاوٴ کے قطروں سے محروم رہ جائیں گے۔

مزید خبریں :