Time 04 اکتوبر ، 2024
انٹرٹینمنٹ

ورلڈ کلچر فیسٹیول:آرٹس کونسل کراچی میں شرکا آج بھی دو تھیٹر سے محظوظ ہونگے

ورلڈ کلچر فیسٹیول:آرٹس کونسل کراچی میں شرکا آج بھی دو تھیٹر سے محظوظ ہونگے
آرٹس کونسل آف پاکستان میں جنگ اور جیو کے اشتراک سے ورلڈ کلچر فیسٹیول جاری ہے/ فائل فوٹو

کراچی: آرٹس کونسل آف پاکستان میں جنگ اور جیو کے اشتراک سے ورلڈ کلچر فیسٹیول جاری ہے۔

 ورلڈ کلچر فیسٹیول میں آج بھی 2 تھیٹر پلے پیش کیے جائیں گے۔

پہلا تھیٹر پلے 'ان فٹ بال ہے دنیا میرے آگے' دوپہر 12 بجے پیشں کیا جائے گا جب کہ اٹلی کا تھیٹر پلے 'پٹ یور ہارٹ ان ٹو اٹ' آج رات 8 بجے بھی پیش کیا جائے گا۔

ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی میں 40 ممالک کی نمائندگی ہے جس میں 100سے زائد کلچرل پرفارمنسز ہوں گی اور فیسٹیول میں 450 سے زائد فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی پہلے 30 اکتوبر کو ختم ہونا تھا تاہم اس میں تین روز کی توسیع کرتے ہوئے اب یہ ثقافتی میلہ 3 نومبر تک لوگوں کی توجہ سمیٹے گا۔


مزید خبریں :