Time 04 اکتوبر ، 2024
دنیا

بہادر خاتون نے ڈاکوؤں کو گھر میں گھسنے سے کیسے روکا؟ ویڈیو سامنے آگئی

بھارت کے شہر امرتسر کے ایک گھر کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ایک خاتون نے اپنے گھر میں تین ڈاکوؤں کے گھسنے کی کوشش ناکام بنادی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق امرتسر میں تین چوروں سے لڑنے والی ایک خاتون کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے۔ 

ویڈیو میں خاتون کو ڈکیتی کی کوشش کو ناکام بنانے کے لیے اپنی تمام تر قوتیں استعمال کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ایکس پر جاری فوٹیج میں بتایا گیا کہ تین آدمی ایک گھر میں گھس گئے لیکن ایک بہادر خاتون نے اپنی ہمت دکھائی، خاتون نے حاضر دماغی سے اپنے گھر میں بڑی ڈکیتی نہیں ہونے دی، خاتون مضبوطی سے دروازے کے آگے جمی رہیں جب کہ اسی دوران وہ چیخ بھی رہی تھیں، خاتون نے پاس پڑا صوفہ گھسیٹ پر دروازے پر لگایا۔

سی سی ٹی وی میں دو کلپس دکھائے گئے ہیں، ایک میں تین لوگ گھر کی چھت پھلانگ کر داخل ہوتے ہیں جب کہ دوسرے کلپ میں دکھایا گیا کہ کس طرح خاتون نے گھر کا مرکزی دروازہ کھولنے کی کوشش ناکام بنائی۔

ویڈیو میں خاتون مسلسل چیخ رہی ہیں اور ڈاکوؤں کو جب اندازہ ہوا کہ وہ دروازہ کھولنے میں ناکام رہیں گے تو وہ وہاں سے بھاگ کھڑے ہوئے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں ڈاکوؤں کی شناخت نہیں ہوسکی کیونکہ تینوں نے چہرہ ڈھانپ رکھا تھا۔

مزید خبریں :