Time 04 اکتوبر ، 2024
دنیا

اسرائیل کے تابڑ توڑ حملوں کے درمیان ایرانی وزیر خارجہ بیروت پہنچ گئے

اسرائیل کے تابڑ توڑ حملوں کے درمیان ایرانی وزیر خارجہ بیروت پہنچ گئے
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کے جہاز نے بیروت کے رفیق ہریری انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کیا۔ فوٹو فائل

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی اسرائیلی حملوں کے باوجود لبنان کے دارالحکومت بیروت پہنچ گئے۔

لبنان کے سرکاری میڈیا کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کے جہاز نے بیروت کے رفیق ہریری انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کیا، یہ ایران کے کسی بھی اعلیٰ سرکاری عہدیدار کا حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد لبنان کا پہلا دورہ ہے۔

دوسری جانب اسرائیل کی جانب سے لبنان پر حملے جاری ہیں اور لبنانی سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ صیہونی فورسز نے جنوبی بیروت میں حزب اللہ سے منسلک امدادی کارکنوں پر حملہ کیا جس میں حزب اللہ کے 3 امدادی کارکن زخمی ہو گئے۔

گزشتہ رات اسرائیل کی جانب سے بیروت پر بڑا حملہ کیا گیا جس میں ہدف حزب اللہ کے متوقع سربراہ ہاشم صفی اللہ تھے، اسرائیل نے حملے میں ہاشم صفی اللہ کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے جبکہ حزب اللہ کی جانب سے تردید یا تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

مزید خبریں :