دنیا
20 فروری ، 2013

بھارت میں مزدور یونینز کی اپیل پر ملک گیر ہڑتال

بھارت میں مزدور یونینز کی اپیل پر ملک گیر ہڑتال

نئی دہلی …بھارت میں لیبر پالیسی کے خلاف 11 مزدور یونینز کی اپیل پر بدھ سے ملک بھر میں ہڑتال کی جارہی ہے۔ مزدور یونینز کی دو روزہ ہڑتال کو سیاسی جماعتوں کی حمایت بھی حاصل ہے۔ وزیر اعظم من موہن سنگھ نے مزدو یونینز سے ہڑتال نہ کرنے ک اپیل کی ہے۔ہڑتال کے باعث ملک بھر میں فنانشل ادارے اور ٹرانسپورٹ کا نظام بری طرح متاثر ہے۔ایک اندازے کے مطابق دو روزہ ہڑتال سے 20 ہزار کروڑ روپے کے نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے اور سپلائی لائن متاثر ہونے سے روزمرہ اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ اس کے باوجود مزدور یونینز کے رہنماوٴں نے اس ہڑتال کو حق بجانب قرار دیا ہے۔

مزید خبریں :