20 فروری ، 2013
نیپئر…دوسرے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو8وکٹوں سے ہراکر سیریز1-1 سے برابر کردی۔نیپئر میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 48.5 اوورز میں 269 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، راس ٹیلر100 اور مک کولم 74 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے۔ انگلینڈ کی طرف سے جیمس اینڈرسن نے 5 اور ووکس نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ مہمان ٹیم نے 270 رنز کا ہدف صرف دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا جبکہ 14 بالز باقی تھیں۔ جوروٹ نے 79 اور ٹروٹ نے 65 رنز بنائے اور دونوں ناٹ آؤٹ رہے۔ سیریز کا آخری اور فیصلہ میچ 23 فروری کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔