Time 07 اکتوبر ، 2024
دنیا

القسام بریگیڈز نے اسرائیلی فوجی کو اسنائپر سے نشانہ بنانے کی ویڈیو جاری کردی

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز  نے غزہ میں اسرائیلی فوجی کو اسنائپر سے نشانہ بنانے کی ویڈیو جاری کردی۔

ویڈیو میں غزہ کے علاقے مشرقی بیت حانون میں اسرائیلی فوجی کو اسنائپر سے نشانہ بناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

القسام بریگیڈز کے مطابق اسرائیلی فوجی کو نشانہ بنانے کا آپریشن فلسطینی اسلامی جہاد کے عسکری ونگ القدس بریگیڈز کے ساتھ مل کر انجام دیا گیا۔

 خیال رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کے حملوں کو ایک سال مکمل ہونے پر القسام بریگیڈز کی جانب سے آج اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں راکٹ بھی داغے گئے جو اسرائیلی دارالحکومت میں مختلف مقامات پر گرے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ خان یونس کے علاقے سے وسطی اسرائیل میں 5 راکٹ فائر کیے گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اگست کے بعدکسی بڑے اسرائیلی شہرپر فلسطینی گروپ کا یہ پہلاحملہ ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق حماس کے راکٹ تل ابیب پر مختلف مقامات پر گرے جن کے نتیجے میں دو اسرائیلی زخمی ہوئے۔

مزید خبریں :