دلچسپ و عجیب
29 فروری ، 2012

یونان میں آٹے کی جنگ کا تہوار

یونان میں آٹے کی جنگ کا تہوار

ایتھنز … یونان میں معاشی بحران کی وجہ سے گذشتہ دو سال عوام پر انتہائی سخت گذرے ہیں۔اپنی روزی روٹی کے لئے پریشان لوگوں نے مشکلات کو بھلانے کا طریقہ بھی آٹے میں ہی ڈھونڈا ، لیکن ذرا منفرد انداز میں ،بظاہر یہ منظر کسی ایسی فلم کا نظر آتا ہے جس میں جنگ کی عکاسی کی گئی ہے۔لیکن ایسا نہیں ہے۔ بلکہ آٹے کی جنگ کے نام سے معروف تہوار منایا جارہا ہے ، جو 200 سال سے منایا جارہا ہے۔ اس ایونٹ میں یونان بھر سے لوگ شرکت کرتے ہیں ، اور بیرونِ ملک سے سیاح بھی اسے دیکھنے آتے ہیں۔ چشمے ، فیس ماسک اور پلاسٹک سوٹس پہنے، ہاتھوں میں گھنٹیاں اٹھائے یہ لوگ آٹے سے بھرے سیکڑوں تھیلے بھی اپنے ساتھ لائے ہیں اور یہ آٹا ایک دوسرے پر پھینکا جاتا ہے۔ مجموعی طور پر تقریباً دو ہزار کلو گرام آٹا ہوا میں اڑادیا جاتا ہے اور اس موقع پر گھروں اور کشتیوں کو پلاسٹک سے ڈھانپ دیا جاتا ہے ۔

مزید خبریں :