20 فروری ، 2013
ممبئی…این جی ٹی…تجارتی مقاصد سے بھارتی دورے پر موجود برطانوی وزیرِ اعظم ڈیوڈ کیمرون گذشتہ روز کچھ وقت نکال کر مقامی بچوں کیساتھ کرکٹ کھیلنے پہنچ گئے۔ممبئی کے بچوں کیساتھ کرکٹ میچ میں حصہ لینے ڈیوڈ کیمرون مقامی پارک کیا پہنچے لوگ حیرت سے دنگ نظر آئے۔ ممبئی کی کچی بستی کے بچوں کو کرکٹ سیکھانے والے گلوبل کرکٹ اسکول کے بچوں کے ہمراہ میچ میں حصہ لیتے کیمرون کے شاندار اسٹروکس نے کرکٹ کے میدان میں اُن کی بہترین صلاحیتیں واضح کیں۔