کھیل
20 فروری ، 2013

پاکستان کیخلاف ٹی 20 اور ون ڈے سیریز، جنوبی افریقی ٹیموں کا اعلان

پاکستان کیخلاف ٹی 20 اور ون ڈے سیریز، جنوبی افریقی ٹیموں کا اعلان

جوہانسبرگ … جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف ٹی 20 اور ون ڈے سیریز کیلئے ٹیموں کا اعلان کردیا، ڈیو پلیسی کو مستقل بنیادوں پر ٹی 20 ٹیم کا کپتان نامزد کردیا گیا۔ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹی 20 میچز یکم مارچ اور تین مارچ کو کھیلے جائیں گے، کرکٹ ساوٴتھ افریقا نے ڈیو پلیسی کو مستقل بنیادوں پر ٹی 20 ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا ہے جبکہ 10 مارچ سے ہونے والی ون ڈے سیریز میں اے بی ڈی ویلئیرز ہوم ٹیم کی قیادت کریں گے۔ ہیمسٹرنگ انجری کا شکار مورنے مورکل بھی ون ڈے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے تاہم وہ ٹی 20 سیریز نہیں کھیلیں گے، آل راوٴنڈر جیک کیلس دونوں فارمیٹ سے باہر ہو گئے جبکہ ڈیل اسٹین اور ہاشم آملہ صرف ون ڈے سیریز کھیلیں گے۔

مزید خبریں :